خواندگی کے معنی

خواندگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خاں (و معدولہ) + دَگی }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ |خواندہ| کے |ہ| مبدل بہ |گ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر |خواندگی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو "انشا ہادی النسا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پڑھائی لکھائی","پڑھنے کا عمل","حرف شناسی","خواندہ ہونا","نوشت و خواند کی قابلیت"]

خواندہ خوانْدَگی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

خواندگی کے معنی

١ - پڑھنے یا پڑھے جانے کا عمل یا کیفیت، پڑھائی۔

"قومی اسمبلی نے آئین کے وفاقی حصے کے دوسری خواندگی مکمل کر لی۔" (١٩٧٣ء، جنگ، کراچی، ٢٤ مارچ، ١)

٢ - تعلیم

"جب یونانی زبان کی خواندگی شروع ہوئی تومل کاسن صرف تین سال کا تھا۔" (١٩١٢ء، فلسفیانہ مضامین، ٩٢)

٣ - پڑھا ہوا سبق۔

"بیوی نے بچوں کی خواندگی سنی، سبق دیا۔" (١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٢٨٤)

٤ - لکھنے پڑھنے کی قابلیت۔

"انگریزی اور دوسرے ممالک کے شعر و ادب کی خواندگی براہ راست تھی۔" (١٩٨٦ء، ماہنامہ فاران، کراچی، جولائی، ١٩)

خواندگی کے مترادف

قرأت

پڑھائی, پڑھنا, خواند, قرات

خواندگی english meaning

readingrecital; repetition (as of old lessons)fowl vender [~P مرغ murgh]

شاعری

  • درس تیرے عشق کا از بر کیا جب سے کمال
    تب سے بھولا ہے کتاب عقل کی خواندگی

Related Words of "خواندگی":