خواہاں کے معنی

خواہاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خا (واؤ معدولہ) + ہاں }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ |خواہ| کے ساتھ |اں| بطور لاحقہ حالیہ لگانے سے |خواہاں| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦١١ء، کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آرزو مند","چاہنے والا","خواست گار","طلبگار (ہونا کے ساتھ)"]

خواہ خواہاں

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خواہاں کے معنی

١ - آرزو مند، چاہنے والا، خواہش مند، طلب گار۔

"نہ صرف اس کامیابی کے خواہاں بلکہ عملاً اس میں شریک ہیں۔" (١٩٨١ء، افکار و اذکار، ١٦)

خواہاں کے مترادف

طالب, گاہک, تمنائی

آرزومند, تمنّائی, خواستگار, خواہشمند, خواہندہ, طالب, طلبگار, متمنّی, متمنی

خواہاں english meaning

wishingdesiring; desirous; desirerseeker.a gravea sepulchrea tomb

شاعری

  • ہر خستہ ترا خواہاں یک زخمِ وگر کا تھا!
    کی مشق ستم تو نے پر خون نہ کر آیا
  • بیچتا سر کیوں نہ گلیوں میں پھروں
    میں ہوں خواہاں لطف تہہ بازار کا
  • ہر جنس کے خواہاں ملے بازارِ جہاں میں
    لیکن نہ ملا کوئی خریدارِ محبت
  • دیکھیں تجل ہاتھ آیا آب کوثر
    تم تھے سدا سے ارشد خواہاں آب وآتش
  • خیر خواہاں میں ہوں خدا کی قسم
    مان اس صادق آشنا کی قسم
  • رفعت کا جو خواہاں تہ افلاک نہ ہوگا
    آلودہ دنیا وہ دل پاک نہ ہوگا
  • غیر خواہاں ہو ترے وصل کا اے یار تو کیا
    حصہ خضر جو ہے بخت سکندر میں نہیں
  • دلربا مجلس دیا ہے عید قرباں کوں شرف
    طغل نمنے آرزو تیرا ہے خواہاں عید کا
  • دکھلائیے لے جا کے تجھے مصر کا بازار
    لیکن نہیں خواہاں کوئی واں جنس گراں کا
  • دل شب فرقت میں ہے از بسکہ خواہاں مرگ کا
    اشتیاق یار سے افزوں ہے ارماں مرگ کا

محاورات

  • آبرو کا خواہاں رہنا
  • اجرت کا خواہاں ہونا
  • جان کا خواہاں ہونا