خوب خوب کے معنی
خوب خوب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُوب + خُوب }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ |خوب| کی تکرار سے یہ مرکب وجود میں آیا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء کو "دیوانِ عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
خوب خوب کے معنی
١ - بہت زیادہ، کثرت سے، بے تحاشا۔
"نعرہ ہائے تحسین بلند کئے اور خوب خوب سیٹیاں بجائیں۔" (١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ٩٨)
٢ - احسن طریقے پر، بہت اچھی طرح سے، بحسن و خوبی۔
"میر جی بھی گفتگو میں تخاطب کے لیے خوب خوب استعمال کیا ہے۔" (١٩٨٤ء، اسلوبیات میر، ٢٥)