خود آگاہی کے معنی
خود آگاہی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُد (واؤ معدولہ) + آ + گا + ہی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ |خود| کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ اسم صفت |آگاہ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |خود آگاہی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٥ء کو "بالِ جبریل" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
خود آگاہی کے معنی
١ - اپنی شناخت کرنا، اپنے کو پہچانا، اپنی ذات کا شعور۔
"جب تک عشق سے آداب خود آگاہی نہ سیکھے جائیں غلاموں پر اسرار شہنشاہی نہیں کھل سکتے۔" (١٩٨٤ء، تنقید و تفہیم، ٨٥)