خود دار کے معنی
خود دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُد (واؤ معدولہ) + دار }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ |خود| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے فعل امر |دار| لگانے سے مرکب |خود دار| بنا۔ ١٨٩٥ء کو "خزینۂ خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["احترام خود","خود حامل","متحمل مزاج"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
خود دار کے معنی
١ - عزت نفس کے منافی امور سے بچنے والا، سنجیدہ، غیرت مند۔
"جس کے سلسلے روہیل کھنڈھ کے حریت پسندوں راجپوت ٹھاکروں اور آزاد اور خود دار پٹھاننوں سے ملتے ہیں۔" (١٩٨٢ء، برش قلم، ٩٨)
خود دار english meaning
Self-possessingbeing master of oneself; content; patient.
شاعری
- طبیعت عشق کی خود دار بھی ہے
ادھر نازک مزاجِ یار بھی ہے - نہ پوچھو کیا گزرتی ہے دلِ خود دار پر اکثر
کسی بے مہر کو جب مہرباں کہنا ہی پڑتا ہے - یہی کانٹے تو کچھ خود دار ہیں صحن گلستاں میں
کہ شبنم کے لئے دامن کو پھیلایا نہیں کرتے - آزاد گان عشق کی گستاخیاں تو دیکھ
خود دار مانگتے ہیں تجھی سے گناہ کی - خود دار آپ یوں ہیں کہ رسوانہ ہوں مگر
مجبور ہو نہ جائیں کہیں بے خودی سے ہم