خودکفیل کے معنی

خودکفیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُد (واؤ معدولہ) + کَفِیل }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ |خود| کے ساتھ عربی سے مشتق اسم صفت |کفیل| لگانے سے مرکب |خود کفیل| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٠ء کو "معاشیات ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خودکفیل کے معنی

١ - ضروریات کو اپنے وسائل سے پورا کرنے والا؛ کفایت کرنے والا۔

"وہ اب اتنا خود کفیل ہے کہ وہ دنیا کے دوسرے ممالک کو اشیائے ضرورت بجھوا رہا ہے۔" (١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ٢٤٩)