خودکلامی کے معنی
خودکلامی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُد (واؤ معدولہ) + کَلا + می }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ |خود| کے ساتھ عربی سے مشتق اسم |کلام| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |خودکلامی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٨ء کو "شکنتلا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
خودکلامی کے معنی
١ - اپنے آپ سے باتیں کرنا، دل سے باتیں کرنا۔
"میں خود کلامی سے اکتا گیاہوں یہ میرے احتجاج کی ایک صورت ہے۔" (١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ١٧٣)