خون دل کے معنی
خون دل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُو + نے + دِل }
تفصیلات
١ - سخت جانفشانی، جان و دل۔, m[]
اسم
اسم نکرہ
خون دل کے معنی
١ - سخت جانفشانی، جان و دل۔
خون دل english meaning
having the upper handhighersuperior
شاعری
- بے تہوں کو مصحفی طلق نہ سوجھا ورنہ یاں
رنگ خون دل مرا ہر اشک میں آمیز تھا - خون دل آنکھوں میں اشکوں کے عوض لانے لگا
عشق تو کچے گھڑے پانی کے بھر وانے لگا - سب خون دل کا چاہے آنکھوں کی راہ نکلے
اتنا مگر نہ چھیڑو منہ سے جو آہ نکلے - ہے یہ پامالی خون دل عاشق ہی کا فیض
مہندی اس طرح جو تلوے ترے سہلاتی ہے - خون دل سے ہم بھی کر لیں پنجہ مژگاں کو سرخ
لو حنا ملتا ہے شوخ مہ لقا برسات میں - بدنما ہو چلے ہیں ناخن غم
خون دل سے انہیں حنائی کر - اے گریہ تو خاطر سے مری کیجو نہ صرفہ
میں خون دل خستہ کیا تجھ کو بحل آج - خون دل سے میرے یوں نفرت کرے ہے اس کی چشم
جس طرح بیمار بد حظ ہو دوا کو دیکھ کر - خون دل تک رو چکی ہیں فرقت دلدار میں
اب تو چشموں میں نہیں باقی براے نام غم - تمہاری موت پہ میں آج خون دل روتا
یہ جانتا نہ اگر کل مجھے بھی مرنا ہے
محاورات
- خون دل پینا