خون چکان کے معنی
خون چکان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُون + چَکان }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خون| کے ساتھ فارسی مصدر |چکانیدن| سے فعل امر |چکاں| لگانے سے مرکب |خون چکاں| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
خون چکان کے معنی
١ - خون ٹپکتا یا ٹپکاتا ہوا۔
نظر پڑتی ہے جا کر جب مآلِ حسنِ رنگیں پر کلی کھلنے سے پہلے خونچکاں معلوم ہوتی ہے (١٩٤٩ء، نبض دوراں، ٢٨٤)
٢ - دردناک، خونیں۔
"اپنے ملک کی ناکام انقلابی جدوجہد کے خوں چکاں واقعات سنایا کرتے تھے۔" (١٩٨٤ء، گرد راہ، ٥٣)
خون چکان english meaning
["Blood-dropping"]