خیال آفرینی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word khayal-aafrini meanings and details
خیال آفرینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَیال + آف + ری + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |خیال| کے ساتھ فارسی مصدر |آفریدن| سے صیغہ امر |آفرین| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |خیال آفرینی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٦ء کو "شرر، گزشتہ لکھنو" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( واحد )
خیال آفرینی کے معنی
١ - فکر یا سوچ کے نئے زاویے نکالنے یا کسی بات میں کوئی نیا نکتہ پیدا کرنے کا عمل، خیال افروزی، تخلیقِ خیال۔
"مذاق اور گفتگو میں طرح طرح کی خیال آفرینیاں ہوتی تھیں۔" (١٩٢٦ء، شرر، گزشتہ لکھنو، ١٩٢)