دارالامان کے معنی
دارالامان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دا + رُل (الف غیر ملفوظ) + اَمان }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |دار| کے ساتھ |ال| بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم |امان| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٠٧ء سے "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(فقہ) وہ ملک جہاں کا حاکم یا فرماں رواں مسلمان نہ ہو\u2018 اسلام اور شرعی قانون بھی وہاں نافذ نہ ہوں البتہ مسلمان عبادات میں آزاد ہوں","امن اور سلامتی کی جگہ","امن کا گھر","وہ مقام یا ملک جہاں انسان کی جان\u2018 مال اور عزت وغیرہ محفوظ رہے","وہ ملک جہاں چین اور آرام سے گزرنے کے علاوہ مذہب میں دست اندازی نہ ہو"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر )
دارالامان کے معنی
"معاہدے کی نہایت اسم دفعہ وہ ہے جس میں مدینے کو دارالامن کا مرتبہ دیا گیا ہے۔" (١٩٨٢ء، نوید فکر، ٥٣)
"آپ کے (حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیری) نزدیک ہندوستان دارالحرب نہیں بلکہ دارالامان بلکہ زیادہ صحیح یہ ہے کہ فقہا کی اصطلاح میں (جس پر بحث آگے آرہی ہے) دارالعہد تھا۔" (١٩٦٦ء، برہان، جولائی، ٥٧، ٧١١)
"ان کو (حضرت خبیب انصاری) حرم سے باہر قتل کرنے کے لیے لے گئے کہ دارا دامن میں قتل ناجائز تھا۔" (١٩٥٨ء، ابوالکلام آزاد، الہلال (انتخاب)، ١٣٩)
دارالامان english meaning
house or abode of safety; a country with which there is peace
شاعری
- مجھ کوں ہے دارالامان پیو کا نقش چرن
پیو کا نقش چرن مجھ کوں ہے دارالامن