دارالخلافہ کے معنی

دارالخلافہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دا + رُل (الف غیر ملفوظ) + خِلا + فَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |دار| کے بعد |ا ل| بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم |خلافہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پایہ تخت","تخت گاہ"]

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : دارُالْخِلافے[دا + رُل (الف غیر ملفوظ) + خِلا+ فے]
  • جمع : دارُالْخِلافے[دا + رُل (الف غیر ملفوظ) + خِلا + فے]
  • جمع غیر ندائی : دارُالْخِلافوں[دا + رُل (الف غیر ملفوظ) + خِلا + فوں (و مجہول)]

دارالخلافہ کے معنی

١ - وہ جگہ جہاں حکومت یا فرماں روا کے عمال اور دفاتر ہوں، دار السلطنت، پایۂ تخت، حکومت کا صدر مقام، دارالحکومت۔

"میرٹھ کی . چھاؤنی دارالخلافہ دہلی سے صرف چھتیس میل کے فاصلہ پر ایک اہم فوجی چھاؤنی تھی۔" (١٩٧٠ء، آج کا اردو ادب، ٥)

شاعری

  • وبا کا جب سے ہے دارالخلافہ میں ہنگام
    گھروں کی ضبطی کا رسم اس قدر ہوا ہے عام