دانہ دار کے معنی

دانہ دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دا + نَہ + دار }

تفصیلات

iفارسی زبان کے لفظ |دانہ| کے ساتھ |داشتن| مصدر سے فعل امر |دار| بطور لاحقہ فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "مزید الاموال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جو اصلی پیداوار کے مطابق ہو (جمع)","ردے دار","وہ جس میں گول گول دانے پڑجائیں"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

دانہ دار کے معنی

١ - جس میں دانے پڑے ہوں۔

"جب دانے دار ہو جائے تو آنچ ہلکی کرکے بھونیں" (١٩٤٤ء، ناشتہ، ٤١)

٢ - جس پر دانے اُبھرے ہوئے ہوں۔

"دھات کی پلیٹ دانہ دار ہوتی ہے لہٰذا نقطے پورے طور پر گول نہیں ہوتے" (١٩٧٨ء، آفسٹ لتھو گرافی، ٦)

٣ - موٹے دانے والا، بڑے ذرات کا، دردرا۔

"غیر ممالک کی دانہ دار شکر کے عوض دیسی ساخت کے "گڑ" پر بسر کرنے والا" (١٩٠٧ء، انتخاب فتنہ، ١٨٤)

دانہ دار کے جملے اور مرکبات

دانہ دار

دانہ دار english meaning

Granulated; having the appearance of being granulated; containing grain; apportioning jam or any other contribution according to the actual producecrystallinegranulated

شاعری

  • پڑیا تھا وہاں غیب کا ایک انار
    سو رنگ رس بھریا ہور مٹھا دانہ دار

Related Words of "دانہ دار":