در دولت کے معنی

در دولت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَرے + دَو (و لین) + لَت }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم مجرد |در| کے ساتھ عربی زبان سے اسم |دولت| بطور مضاف الیہ لگایا گیا ہے۔ |در| بطور مضاف آیا ہے اس طرح یہ مرکب اضافی بنا اردو میں سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بادشاہ یا رئیس کا مکان"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

در دولت کے معنی

١ - [ مجازا ] بادشاہ، امیر یا کسی اور معزز شخص کا مکان یا جائے قیام۔

"شاہزادہ اسد بیدار ہوا وضو کرکے طاعت رب العزت بجالایا اور مسلح و مکمل ہو کر طاعت رب العزت بجالایا اور مسلح و مکمل ہو کر در دولت پر آیا" (١٨٨٢ء، طلسم ہو شربا، ١١٨:١)

شاعری

  • آرزو ہے کہ رہوں تیرے در دولت پر
    زندگی بھر میں کروں چوکسی درباں ہوکر
  • اتادہ ہوا درپہ جو وہ رکن معظم
    دونی در دولت کی بزرگی ہوئی اس دم
  • حاضر ہیں صبح سے در دولت پہ جاں نثار
    اک سو ٹہل رہے ہیں رفیقان ذی وقار