درخت ممنوع کے معنی

درخت ممنوع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَرَخ + تے + مَم + نُوع }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |درخت| کے ساتھ عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مفعول |ممنوع| بطور صفت لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی بنا جس میں درخت |موصوف| ہے اردو میں ١٩٠٦ءکو "الحقوق و الفرائض" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

درخت ممنوع کے معنی

١ - جنت کا وہ درخت جس کا پھل کھانے سے اللہ تعالٰی نے حضرت آدم کو منع کیا تھا، شجر ممنوعہ۔

"آدم سے ایک قصور سرزد ہوا کہ انھوں نے درخت ممنوعہ کا پھل کھا لیا تو خدا نے ان کو بہشت سے نکال دیا۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٩٨:٣)