درد آمیز کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word dard-aamez meanings and details
درد آمیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَرْد + آ + میز (ی مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |درد| کے ساتھ فارسی مصدر |آمیختن| سے فعل امر |آمیز| بطور اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٧٥ء کو عزلت کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["پُر الم","پُر درد","ترحم آمیز","تکلیف دہ","درد ناک","دل پکڑنے والا","دکھ دینے والا","رقت انگیز","قابل رحم"]
اسم
صفت ذاتی
درد آمیز کے معنی
١ - درد سے بھرا ہوا، درد ناک۔
"ہم نے انھی احمد ندیم قاسمی، شوکت صدیقی کی تحریروں میں . انسان کی بے راہ روی، بداخلاقی، معاشی استحصال اور سرمائے سے نفرت پر بڑے درد آمیز اور رقت خیز جملے پڑھے ہیں۔" (١٩٨٣ء، برش قلم، ٣٠٣)
درد آمیز or dard-aamez english Translation
Painfuldistressing; piteouscompassionate; feelingpathetic.
شاعری
- غزل سن کر مری کیونکر نہ صاحب دل کو حال آئے
ہر اک مضمون درد آمیز ہے ہر بیت حالی ہے - خام مضموں مرثیہ کہنے سوں چپ رہنا بھلا
پختہ درد آمیز عزلت نت توں احوالات بول - ہواس سے آتشِ سوزِ نہاں تیز
پڑھے اشعار کیا کیا درد آمیز - درد آمیز سنے ہیں جو تمہارے اشعار
عشق کا تیر جگر دوز کلیجے کے ہے پار