درد شقیقہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Dard-e-shaqeeqa meanings and details
درد شقیقہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَر + دے + شَقی + قَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |درد| کے ساتھ عربی سے اسم صفت |شقیقہ| لگایا ہے۔ اس طرح یہ مرکب توصیفی ہے اور |درد| موصوف ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
درد شقیقہ کے معنی
١ - آدھے سر کا درد جو سر کے بائیں یا دائیں جانب ہوتا ہے، آدھا سیسی کا درد۔
"عموماً درد شقیقہ کے دوران مریض کے ہاتھ پاؤں سرد ہو جاتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ٨ اگست : ٣)