درد لادوا کے معنی
درد لادوا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَر + دے + لا + دَوا }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |درد| کے ساتھ عربی ترکیب |لادوا| بطور مفت استعمال کی گئی ہے۔ اس ترکیب میں |لا| حرف نفی اور |دوا| اسم ہے۔ اردو میں یہ ترکیب ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتی ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
درد لادوا کے معنی
١ - ایسا درد جس کی کوئی دوا نہ ہو، لاعلاج تکلیف؛ (مجازاً) بہت زیادہ تکلیف۔
عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا درد کی دوا پائی درد کا لادوا پایا (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٤٣)