درویش کے معنی

درویش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + ویش (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصل میں در آویز تھا","بے بضاعت","بے مایہ","پرہیز گار","تارک دنیا","تہی دست","تہی مایہ","خدا رسیدہ","فقیر صاحبِ معرفت","مذہبی فقیر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : دَرْویشوں[دَر + وے + شوں (و مجہول)]

درویش کے معنی

١ - گدا، بھکاری، سائل، فقیر۔

"جو درویش و فقیر کبھی کبھار کسی کو دے دیتے ہیں اور لینے والا باعث برکت سمجھ کر اسے حفاظت سے رکھتا ہے۔" (١٩٨٢ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ١٣٩:١)

٢ - مسکین، غریب۔

مسکین درویش حسین کہے میں کچھ بھی نہیں سب تو (دربن دربن (ترجمہ)، ١٠٨)

٣ - جس نے اللہ کے واسطے فقر اختیار کیا ہو، سالک؛ اللہ والا، خدا رسیدہ شخص۔

 چمکے اسی کے ذکر سے آئینہ عمل درویش و اولیا و پیغمبر اسی کے ہیں (١٩٨٤ء، الحمد، ٥٠)

٤ - سمالی کے حاکم کا لقب۔

"سرزمین سمالی . کے حاکم شیوخ قبائل ہوتے ہیں، درویش، یا ملا، ان کا لقب ہے۔" (١٩٢٤ء، جغرافیۂ عالم، ١٦٨:٢)

٥ - امام مہدی کو ماننے والا ایک مذہبی فرقہ۔

"مہدی کو رہنما و پیشوا ماننے والوں کو درویش کہا جاتا ہے۔" (١٩٧٣ء، فرقے اور مسالک، ٣٠٤)

درویش کے جملے اور مرکبات

درویش صفت

درویش english meaning

Poorindigent; a dervisha religious mendicanta beggar.closed [~ پٹنا pat|ná]to the utmost

شاعری

  • درویش جو ہوے تو کیا اعتبار سب
    اب قابل اعتماد کے قول و قسم نہیں
  • کیونکے غم سرزدہ ہر لحظہ نہ آوے دل میں
    گھر ہے درویش کا یاں در نہیں دربان نہیں
  • روحِ درویش تو ہے لنگر میں
    اور بدن اُس کا خانقاہ میں ہے
  • دل وہ درویش ہے جو آنکھ اٹھاتا ہی نہیں
    اس کے دروازے پہ سو اہل کرم آتے ہیں
  • اے بار خدا اپنے درویش کوں بخش
    مجکوں تو محمد علی کے کیش سوں بخش
  • تونگر کی طرح درویش کیا مسند بچھا بیٹھے
    خدا کا جس کو تکیہ ہو وہ کیا تکیہ لگا بیٹھے
  • مرد درویش ہوں تکیہ ہے توکل پہ مرا
    خرچ ہر روز ہے یاں آمد بالائی کا
  • نوشہ مرشد ایک ہے جانے جو سچیار
    ہر درویش کی خادمی یہی سچیار کو کار
  • خاص کریں تحقیق سوں عام کریں تقلید
    نوشہ خاص درویش ہے مذہب جس توحید
  • نہ کچ ہت تس راو درویش بھیس
    پتک مول لے راو بھیجے بدیس

محاورات

  • آپ میاں منگتا (یا ننگے) باہر کھڑے درویش
  • آپ میاں منگتا (یاننگے) باہر کھڑے درویش
  • آپ میاں منگتے (ننگے) باہر کھڑے درویش
  • اول خویش بعد درویش
  • اول خویش بعدہ درویش
  • برگ سبز است تحفۂ درویش
  • خانہ درویش را شمعے بہ از مہتاب نیست
  • درویش صفت باش ، کلاہ تتری دار
  • درویش ہر کجا کہ شب آمد سرائے اوست
  • دہ درویش در گلیمے نجسپند۔ ودو بادشاہ در اقلیمے نگنجند

Related Words of "درویش":