درپیش کے معنی

درپیش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + پیش (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |در| کے ساتھ متعلق فعل |پیش| لگایا گیا ہے اردو میں ١٧٩٥ء کو قائم کی "طبقات الشعرا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیشی میں","زیر بحث","زیر تجویز","زیر تجویز (رہنا کرنا لانا ہونا کے ساتھ)","زیرِ غور","زیرِ نظر","لگا ہوا","مقابلے پر"]

اسم

متعلق فعل

درپیش کے معنی

١ - سامنے، آگے، روبرو، موجود، پیشی میں۔

"میں بیس برس پہلے اتنی خراب نثر لکھتا تھا، بس کچھ اس قسم کی صورت حال مجھے اس محاسبہ میں درپیش تھی" (١٩٨٢ء، زمین اور فلک اور، ٧٤)

٢ - لاحق، لگا ہوا۔

"یہ کتاب (اردو شاعری کا مزاج) اس بات کا خاصا ثبوت فراہم کرتی ہے کہ مصنف کو کسی اور قسم کا غم اور مجبوری درپیش نہیں ہے" (١٩٨٢ء، برش قلم، ٩٤)

٣ - زیر بحث، زیر تجویز، مقابلے پر، لاحق۔

"اس سلسلہ میں ان کو کوئی چیلنج درپیش نہیں تھا" (١٩٨٢ء، برش قلم، ١٠)

درپیش english meaning

In front (of)before; on the tapis; under considerationunder trial.(F. & (Plural) مشیدہ mushay|yadah)beforecemented [A]confrontingfacingin frontin front ofplaced beforeplced beforereinforcedunder considerationunder trial

شاعری

  • مرنے میں بند زباں ہونا اشارت ہے ندیم
    یعنی ہے دور کا درپیش سفر مت پوچھو
  • کاروانی ہے جہاں عمر عزیز اپنی میر
    رہ ہے درپیش سدا اس کو سفر کرنے کی
  • ہیں پردہ نشیں اکثر رستے میں فقیرانہ
    چلنا ہمیں آتا ہے درپیش اسیرانہ
  • روکو نہ کہ درپیش عجب راہ ہے ان کو
    سقائی کی خدمت کی بڑی چاہ ہے ان کو
  • اور نم ہو زمیں جہاں کم و بیش
    ہاتھی کو ہے واں تو فکر درپیش
  • کرتا ہے نہ کچھ سوئے عدم تو ہی سفر پیش
    اے نقش قدم سب کو یہی راہ ہے درپیش
  • مجھ سے وا ماندوں کو اللہ نباہے تو نبھیں
    تن سو یہ خستہ و درپیش بیاباں اتنے
  • مجھ سے واماندوں کو اللہ ہی نباہے تو نبھیں
    تن سو یہ خستہ و درپیش بیاباں اتنے

محاورات

  • آفت درپیش ہونا
  • چاہ کن را چاہ درپیش
  • چاہ کن راچاہ درپیش
  • درپیش ہونا
  • راہ درپیش ہونا
  • سفر درپیش ہونا

Related Words of "درپیش":