دست اجل کے معنی

دست اجل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَس + تے + اَجَل }

تفصیلات

iیہ مرکب اضافی ہے۔ فارسی زبان سے لفظ |دست| بطور مضاف اور عربی زبان سے لفظ |اجل| بطور مضاف الیہ استعمال ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦٥ء کو "صبح الہام" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

دست اجل کے معنی

١ - موت کا ہاتھ، مراد: موت، اجل۔

 یہ کیا دست اجل کو کام سونپا ہے مشیت نے چمن سے توڑنا پھول اور ویرانے میں رکھ دینا (١٩٦٥ء، صبح الہام، ٦٥)