دستیاب کے معنی
دستیاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَسْت + یاب }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دست| کے ساتھ |یافتن| مصد سے فعل امر |یاب| لگا کر اسم صفت بنایا گیا ہے اردو میں ١٨٦٠ء کو "فیض الکریم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اسٹاک میں موجود","بہم پہنچنے والا","پایا ہوا"]
اسم
صفت ذاتی
دستیاب کے معنی
١ - حاصل، موصول، مہیا۔
"کمیٹی نے یہ بھی دیکھا کہ . مشکل سے ایسے کام کرنے والے دستیاب ہوتے ہیں جو اپنے فرائض انگریزی کے ذریعے بخوبی انجام دیں۔" (١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ١٠١)
٢ - قابض، متعرف۔
"کافر اپنے قرابتی مسلمانوں کا وارث نہ ہو گا، کافر مسلمان کے مال پر دستیاب ہووے تو اس کا مالک نہیں ہوتا۔" (١٨٦٠ء، فیض الکریم، ٧٥١)
دستیاب english meaning
Attainedobtained; reached; attainableprocurable.
محاورات
- دستیاب ہونا