دستیابی
{ دَس + تِیا + بی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دستیاب| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٤ء کو "فتح بیت المقدس" میں مستعمل ملتا ہے۔
["دَسْتِیاب "," دَسْتِیابی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
دستیابی کے معنی
١ - دستیاب کا اسم کیفیت، حصول، پایا جانا، میسر یا مہیا ہونا۔
"سستی قیمت اور آسانی سے دستیابی بڑی حد تک اس فن (اسکرین پرنٹنگ Scren Printing) کی مقبولیت کا باعث ہے۔" (١٩٧٨ء، آفسٹ لیتھو گرافی، ١١٠)