دفتری زبان کے معنی

دفتری زبان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَف + تَری + زَبان }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دفتری| کے ساتھ فارسی سے اسم جامد زبان لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اس میں |دفتری| صفت اور |زبان| موصوف ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦١ء کو "تین ہندوستانی زبانیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

دفتری زبان کے معنی

١ - دفتری مراسلت میں استعمال ہونے والی زبان۔

"دفتری زبان کے طور پر اردو کے استعمال نہ کیے جانے کے ضمن میں جو اسباب انھوں نے (جناب مظہر ایچ خان) بیان کیے ہیں وہ ان کی غلط سوچ کا نتیجہ ہیں۔" (١٩٨٥ء، اردو کی وسعت اور جامعیت، ١)