دفتری نقول کے معنی

دفتری نقول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَف + تَری + نُقُول }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت|دفتری| کے ساتھ ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر نقل کی جمع |نقول| لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "اردو دائرۂ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم جمع ( مؤنث - واحد )

دفتری نقول کے معنی

١ - سرکاری کاغذات من و عن تحریریں جو کسی کام کے لیے حاصل کی جائیں یا بطور یادداشت رکھی جائیں۔

"تمام ترکی مجموعوں میں دفاتر یعنی مجلد رجسٹر . دو بنیادی قسموں کے ہیں . (٢) سفارتی، جن میں باہر بھیجے جانے والے احکام، خطوط اور دوسرے مکتوبات اور رسائل کے متون کی دفتری نقول شامل ہیں۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرۂ معارف اسلامیہ، ٩٢٩:٣)