دفع الوقت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Daf-ul-waqt meanings and details

دفع الوقت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَف + عُل (الف غیر ملفوظ) + وَقْت }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق |دفع| کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم جامد |وقت| لگا کر مرکب اضافی بنایا گیا ہے۔ اس میں |ال| بطور حرف تخصیص استعمال ہوا ہے۔ |دفع| بطور مضاف اور |وقت| بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

دفع الوقت کے معنی

١ - وقت کو کسی نہ کسی طرح گزارنے کا عمل؛ عارضی تدبیر، معاملہ رفع دفع کرنے کا عمل۔

"طلبہ کی بود و باش کا مکان جو دفع الوقت کے خیال سے بنا تھا اب تک اسی ابتدائی حالت میں پڑا ہوا ہے۔" (١٩٢٠ء، رسائل عمادالملک، ٢٥٢)

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!