دقت زبان کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word diqqat-e-zabaan meanings and details
دقت زبان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دِق + قَتے + زَبان }
تفصیلات
iعربی زبان سے اسم مشتق |دقت| کے ساتھ |زبان| فارسی زبان سے اسم جامد لگا کر مرکب اضافی بنایا گیا ہے۔ اس میں |زبان| مضاف الیہ اور |دقت| مضاف ہے اردو میں ١٩٨٠ء کو "نذر حمید احمد خاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
دقت زبان کے معنی
١ - مشکل زبان، دشوار عبارت، غیرمانوس الفاظ والی تحریر۔
"باطنی واردات کے ذریعہ سے باکمال صوفیہ نے جن عمیق ترین تجربات کو بیان کیا ان کے قارئین اکثر سوء فہم اور دقت زبان کا شکار ہوگئے۔" (١٩٨٠ء، نذرحمید احمد خاں، ١٩٨)