دل جوئی کے معنی
دل جوئی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دِل + جُو + ای }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دل| کے ساتھ |جتن| مصدر سے فعل امر |جو| بطور اسم فاعل لگا کر آخر پر |ئی| بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشنِ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تالیف قلوب"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
دل جوئی کے معنی
١ - تسلی اور تسکین دینے کا عمل، دل داری، تالیف قلوب۔
"مولانا (صلاح الدین احمد) میرے یہاں آنے لگے مریضہ کی حالت تفصیل سے پوچھتے تھے اور میری دل جوئی میں کوئی کمی اٹھانہ رکھتے تھے۔" (١٩٦٦ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ٣٨)
دل جوئی english meaning
Seeking to gain the heart (of another); study to please; attention; sympathy.
شاعری
- کیا بات بساطن کی ہے نیکوئی کی
رکھی ہے بساط اس نے بھی دل جوئی کی - یہاں دھن دوسری رہتی ہے دل جوئی کا حاصل کیا
کہں تک شرم اک دن صاف کہہ دیں غمگساروں سے