دلانا کے معنی

دلانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِلا + نا }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے فعل متعدی |دینا| سے ماخوذ اردو قاعدے کے تحت تعدیہ |دلانا| بنایا گیا ہے۔ اردو میں فعل متعدی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء سے "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حوصلہ وغیرہ) باعث ہونا","(قبضہ) قبضہ کرانا","(قرضہ وغیرہ) لے دینا","(قسم) سوں دینا","(یاد) جتانا","پیدا کرانا","جنبش دینا","سپرد کرانا","عطا کرانا","عنایت کرانا"]

دینا دِلانا

اسم

فعل متعدی

دلانا کے معنی

١ - دلوانا، عنایت کرنا یا عطا کرنا (دوسرے کے ذریعے)۔

 پڑا ہے فقیر ایک کمر کھہ تلے اسے کچھ دِلا دو یہاں سے ٹلے (١٩١٠ء، قاسم اور زہرہ، ٤)

٢ - پیدا کرانا (غصہ وغیرہ)۔

 غیر پر غصہ دلاتا نہیں اس وجہ سے میں اپنے جامے سے نہ ہو جائے وہ دلبر باہر (١٩٠٥ء، یادگارِ داغ، ٢٤)

٣ - فتح و نصرت سے ہمکنار کرانا، معزز و مشرف کروانا۔

 علم و ادب رہے ہیں دلبے ترے ہمیشہ ہر معرکہ میں تو نے ان کو دلا کے چھوڑا (١٨٩٢ء، دیوان حالی، ٥٦)

دلانا english meaning

To cause to cause to pay; to put in a possession; to occasion; to consign; to assignbe lowbe short staturedduckhe humiliated

شاعری

  • یہی کہیں گے کہ بس صورت آشنائی تھی
    جو عہد ٹوٹ چکا‘ یاد کیا دلانا وہ
  • پیسا ہی جَس دلانا ہے انساں کے ہات کو
    پیسا ہی زیب دیتا ہے بیاہ اور برات کو

محاورات

  • امید / امید / امید / امید / امید دلانا
  • بازو واپس دلانا
  • باڑھ دلانا یا دینا
  • بدلانا
  • چھٹی کا دودھ یاد دلانا
  • حرص دلانا یا دینا
  • خرچہ دلانا
  • طیش دلانا
  • عبرت دلانا
  • غصہ دلانا

Related Words of "دلانا":