دلی رنج کے معنی
دلی رنج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دِلی + رَنْج }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |دلی| کے ساتھ |رنجیدن| مصدر سے حاصل مصدر رنج بطور موصوف لگا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٨٩ء کو "سیرکہسار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
دلی رنج کے معنی
١ - گہرا صدمہ، گہرا رنج۔
"بے شمار، احباب، ادارے اور ان کے متعلق واقعات اور تقریبات تھیں جنھیں میں سمیٹ نہ سکا، اس کا مجھے دلی رنج ہے۔" (١٩٨٥ء، وہ قربتیں سی قربتیں وہ فاصلے سے فاصلے، ٧)