دلی مسرت کے معنی
دلی مسرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دِلی + مَسَر + رَت }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت|دلی| کے ساتھ عربی زبان سے ثلاثی مزید فیہ کے باب سے مشتق اسم |مسرت| بطور موصوف لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٨٣ء کو "دید و بازدید" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
دلی مسرت کے معنی
١ - غیر معمولی خوشی، سچی خوشی۔
"فتح پور میں یہ محسوس کر کے مجھے دلی مسرت ہوئی کہ میرا شہر مجھے بھولا نہیں ہے۔" (١٩٨٣ء، دید و بازدید، ١٣١)