دم آخر کے معنی
دم آخر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَمے + آ + خِر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دم| کے ساتھ |آخر| عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٢٤ء کو مصحفی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
دم آخر کے معنی
١ - دم اخیر، نزع کا وقت۔
تمام شکوے ہوئے ختم ایک ہچکی پر وہ آ گئے دم آخر گلہ تمام ہوا (١٩٤٠ء، ضیائے سخن، ١٦٩)