دم بخود کے معنی
دم بخود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَم + بَخُد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دم| کے ساتھ فارسی زبان ہی سے اسم جامد |خود| لگایا گیا ہے۔ دونوں اسما کو حرف جار |ب| کے ساتھ ملایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دم بستہ","رہ جانا یا رہنا ہونا کے ساتھ","لب بستہ","مہر بلب","ہک دک"]
اسم
صفت ذاتی
دم بخود کے معنی
١ - خاموش، ساکت، گنگ، چپ چاپ، دم سادھے۔
"ہم سمٹ کر دم بخود ایک کونے میں کھڑے ہو گئے۔" (١٩٣٧ء، دنیائے تبسم، ٨٣)
٢ - حیران، ششدر، ہکابکا، مبہوت۔
"یہ تجلیات باری تعالٰی کے وہ رنگ رنگ اور دم بخود کر دینے والے مظاہر ہیں جو اس کی قدرت کاملہ کے آئینہ دار ہیں۔" (١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ٨٩)
دم بخود english meaning
Struck dumbconfoundedaghast; silent(trouble etc.)distildragdraw (thing, line, picture, etc.)draw outelongategive (oneself airs)heave ( a sigh)pullsuck upsuffer
شاعری
- تہذیب دم بخود ہے طمع کی گھسیٹ سے
حضرت بھی کام لینے لگے مارپیٹ سے - یہ سنتے ہی مجکو جو آیا حجاب
ہوئی لب بہ لب دم بخود لا جواب - خرد کو عجز زیبا ہے ادب سے دم بخود ہو کر
کہ تیری معرفت تک غیر ممکن ہے رسا ہونا - فلک تھا دم بخود باد مخالف چل نہ سکتی تھی
خدا کی بات تھی ٹالے کسی کے ٹل نہ سکتی تھی
محاورات
- دم بخود رہ جانا (یا ہونا)