دم سرد کے معنی
دم سرد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَمے + سَرْد }
تفصیلات
iفارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ اسم جامد |دم| کے ساتھ فارسی سے اسم صفت |سرد| لگایا گیا ہے۔ |دم| موصوف ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ شخص جس کی گفتگو بے اثر ہو","ٹھنڈی سانس"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
دم سرد کے معنی
١ - ٹھنڈی سانس، آہ، ٹھنڈی سانس جو غم یا اظہار غم کی علامت ہے۔
لب پر کسی شخص کے سرد نہیں کس کا چہرہ ہے آج جو زرد نہیں (١٩٥٥ء، رباعیات امجد، ٣٤:٣)
٢ - وہ شخص جس کی گفتگو بے اثر ہو۔ (جامع اللغات)
دم سرد english meaning
A cold sigha sigh of despair
شاعری
- ضعف سے گریہ مبدل یہ دم سرد ہوا
باور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا - یہ کہتے ہی تیور علی اکبر نے پھرائے
ہمراہ دم سرد کے آنسو نکل آئے - کیا برف ہوگیا ہے دم سرد سے بدن
دیکھی جو فیض ہاتھ طبیبوں کے گل گئے - ضعف سے گریہ مبدل بہ دم سرد ہوا
باور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا - نالہ گرم نہ تھا لب پہ دم سرد نہ تھا
غم نہ تھا رنج نہ تھا کوفت نہ تھی درد نہ تھا - گرمیاں میرے دم سرد سے ایسی بھولا
رہ گیا عرصہ محشر میں بھی ٹھنڈھا خورشید - لبوں پر آہ ہے اور جی میں ہے درد
بھرا کرتا ہوں جب تب میں دم سرد
محاورات
- دم سرد بھرنا