دم عیسی کے معنی

دم عیسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَمے + عی + سا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |دم| بطور مضاف استعمال ہوا ہے جس کے ساتھ اسم معرفہ |عیسٰی| بطور مضاف الیہ لگا کر مرکب اضافی بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

دم عیسی کے معنی

١ - حضرت عیسٰی علیہ السلام کا قم باذن اللہ پڑھنے کا عمل۔

 دمِ عیسٰی، یدبیضا نہ عصا بنتا میں رخ یوسف نہ سیفنہ نہ سمندر ہوتا (١٩٨٥ء، رخت سفر، ٥٠)

٢ - بے جان چیز میں روح پھونک دینے یا جان ڈال دینے کا عمل، حیات بخشی، روح پروری۔

 دم عیسٰی نفس، نفس کا طور سردہ آئے تو جی اٹھے فی الفور (١٩٠٧ء، انتخاب فتنہ، ٢١٠)

Related Words of "دم عیسی":