دم مرگ کے معنی
دم مرگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَمے + مَرْگ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دم| کے ساتھ فارسی سے اسم مجرد |مرگ| بطور مضاف الیہ لگا کر مرکب اضافی بنایا گیا ہے۔ |دم| مضاف کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٧ء کو ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
دم مرگ کے معنی
١ - ہنگام نزع، موت کی گھڑی، مرنے کا وقت۔
زخم دیدوں کی دم مرگ خبر لیتی ہے چادر خوں سے شہیدوں کو کفن دیتی ہے (١٩١٨ء، مطلع انوار، ٥٢)