دم چھلا کے معنی
دم چھلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُم + چَھل + لا }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |دم| کے ساتھ سنسکرت زبان سے ماخوذ لفظ |چھلا| لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٣ء کو "مقدمۂ شعرو شاعری میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پچھلا حصہ","دیکھئے: دم","وہ شخص جو ہر وقت دوسرے کے ساتھ رہے","وہ لمبا کاغذ جو کنکوے کے نچلے سرے پر لگاتے ہیں"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
دم چھلا کے معنی
١ - پخ، ہر وقت ساتھ رہنے والا، پنچھالا۔
"انہوں نے شامت اعمال سے پتلی جان کا دم چھلا بھی اپنے پیچھے لگا لیا ہے۔" (١٩٢٩ء، بہارعیش، ٤٢)
٢ - چھوٹی دم، ونچھڑی۔ (علمی اردو لغت)
"سمندر پار اسی ملک کا ایک دم چھلا اسرائیل بھی ہے۔" (١٩٨٤ء، شمع اور دریچہ، ٣٣)
٣ - [ مجازا ] حمایتی، ہم خیال، ہم مزاج، حلقے کا۔
٤ - وہ کاغذ کی لمبی سی پٹی جو پتنگ کے نچلے سرے پر لگاتے ہیں۔ (پلیٹس)
دم چھلا english meaning
Tail of a paper kite; a tailgenerally; one who is ever at the heels of another (as a child that follows its mother about)a constant follower.sometimes
محاورات
- کنکوے سے دم چھلا بڑا ہونا