دنتی کے معنی
دنتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَن + تی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |دنت| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٥٦ء سے "زبان اور علم زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دانت والا","دندانے دار","وہ جو صرف دانتوں کی مدد سے نکلے"]
دَنْت دَنْتی
اسم
صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
دنتی کے معنی
١ - دانتوں کا، دانت سے متعلق۔ (پلیٹس)
"تذکیر کو ظاہر کرنے والے الفاظ عموماً غشائی اصوات رکھتے ہیں اور تانیث کو ظاہر کرنے والے دنتی۔" (١٩٥٦ء، زبان اور علم زبان، ١٦٩)
٢ - [ لسانیات ] وہ حرف جس کی ادائی میں زبان دانتوں سے لگتی ہے، سنی۔
٣ - وہ جو صرف دانتوں کی مدد سے نکلے۔ (جامع اللغات)
٤ - بے دانتوں کا ہاتھی؛ ایک پودا جس کے پتے گولر کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں اس کے پیڑ کی دو قسمیں ہیں بڑی قسم مرہٹی میں رتن جوت اور چھوٹی لگھہ دنتی کہلاتی ہے۔ جڑ اس کی دوا میں کام آتی ہے بعض نے اسے جمال گوٹا بھی لکھا ہے۔(ماخوذ : خزائن الادویہ، 119:6)
دنتی english meaning
having teethtoothed; having large or projecting teet tusked; serratednotchedjagged; erosesinuate; an elephant; a boar(of snake) hisssycophanttramp