دنگا کے معنی

دنگا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَن (ن غنہ) + گا }

تفصیلات

iپراکرت سے اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ لکھا جانے لگا۔ اردو میں ١٨٦٧ء کو "اردو کی پہلی کتاب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ دوندَو)","بدذاتی (کرنا ہونا کے ساتھ)"]

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : دَنْگے[دَن (ن غنہ) + گے]
  • جمع : دَنْگے[دَن (ن غنہ) + گے]
  • جمع غیر ندائی : دَنْگوں[دَن (ن غنہ) + گوں (و مجہول)]

دنگا کے معنی

١ - لڑائی، جھگڑا۔

"وہ سالی دنگا مچائے گی پہلے اس کا معاملہ ذرا ٹھنڈا پڑ جانے دو۔" (١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٣)

٢ - شرارت، توڑ، پھوڑ، خرابی۔

"اس اثنا میں بچوں نے دنگا شروع کر دیا ایک نے محلے میں پتھر پھینکے دوسرے نے مٹکوں میں ہاتھ کھنگول دیے۔" (١٩٦٠ء، ماہ نو، کراچی، مئی) ٤٩)

٣ - ہنگامہ، بغاوت، سرکشی۔

"کلوں کے رواج سے خفا ہو کر آدمیوں نے سرکشی اور دنگا کیا تھا۔" (١٨٨٠ء، رام چندر (ماسٹر رام چندر) ١٢٠)

دنگا کے مترادف

جنگ و جدل, ہنگامہ

بغاوت, بلوا, بلوہ, جھگڑا, حرامزدگی, رولا, شرارت, شور, شورش, فتنہ, فساد, لڑائی, نزاع, ہلّڑ, ہنگامہ

دنگا کے جملے اور مرکبات

دنگا فساد, دنگا مشتی

دنگا english meaning

wranglingrowfrayconfusionhubbubdisturbancetumultriotrebellionmutinyseditionraw ; wrangleroit

محاورات

  • بدنگاہ سے دیکھنا
  • دنگا کرنا

Related Words of "دنگا":