دنیا و مافیہا کے معنی
دنیا و مافیہا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُن + یا + او (و مجہول) + ما + فی + ہا }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |دنیا| کے بعد |و| بطور حرف عطف لگا کر عربی سے ماخوذ ضمیر موصولہ |ما| کے ساتھ عربی ترکیب |فیہا| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً ١٨٨٠ء سے "آبِ حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
دنیا و مافیہا کے معنی
١ - یہ عالم اور جو کچھ اس میں ہے، دنیا اور دنیا کے سارے متعلقات۔
"آپ دنیا و مافیہا سے غافل ہو جاتے تھے۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٤١٤)