دور افتادہ کے معنی
دور افتادہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُور + اُف + تا + دَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ اسم صفت |دور| کے ساتھ مصدر |افتادن| سے حالیہ تمام |اُفْتادہ| لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٩١٨ء کو "انگوٹھی کا راز" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جو دور ہو یا معتوب ہو","جو سمجھ نہ سکے"]
اسم
صفت ذاتی
دور افتادہ کے معنی
١ - دور دراز مقام پر، شہری آبادی سے دور۔
"اگر اس میں شہری طرز کی دور افتادہ بستیاں بھی شامل کر لی جائیں تو یہ تعداد تین گنی ہو جائے گی۔" (١٩٨٠ء، ماہ و روز، ٦٥)
٢ - دور، بچھڑا ہوا، غریب الوطن۔
"ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا دور افتادہ بچوں میں ان کی جان اٹکی ہوئی ہے۔" (١٩٨٢ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ٣٣ح)
دور افتادہ english meaning
(see under پیش N.M. * )far off.Remote
شاعری
- دور افتادہ افق کے ملگجے دھبوں کے پاس
دل مرا آسیمہ، آوارہ، پریشان و اداس