دوست کے معنی
دوست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دوسْت (و مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک جاں دو قالب","بہی خواہ","خیر خواہ","دم ساز","ژند۔ زست س حُبش، خوش ہونا","لغوی معنی چسپاں و پیوستہ","نقیض دشمن","ہم خیال","ہم راز"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : دوسْتوں[دوس (و مجہول) + توں (و مجہول)]
دوست کے معنی
"ہنستے جاؤ، ہنستے جاؤ ہمارے دوست نے سرجھکا کر کہا۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ١٤١)
زیست کب تک ساتھ دے گی دل کہاں تک جائے گا آرزو ئے دوست اب دامن نہ پھیلائے بہت (١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٧٨)
"وہ لوگ تمام علوم میں تعلیم پاتے تھے، فلسفے کے بڑے دوست تھے۔" (١٨٩٨ء، سرسید، تہذیب الاخلاق، ١٥٥:٢)
میں بہررنگ وفا کوش رضا دوست رہا میں بہر حال محبت کا اشارا سمجھا (١٩٦١ء، ہادی، صدائے دل، ١٢)
دوست کے مترادف
شفیق, ظہیر, صاحب, جلیس, سنگی, مخلص, لنگوٹیا
آشنا, بالم, بیلی, پریتم, پیارا, پیتم, خلیل, رفیق, ساتھی, سجن, سنگتی, سنگی, مِتر, محب, محبوب, معشوق, میت, میلی, ہمدم, یار
دوست کے جملے اور مرکبات
دوست نواز, دوست جانی, دوست پروری, دوست پرور, خلوت دوست
دوست english meaning
A friendone beloved; a lovera sweetheart.a frienda lovera sweetheartbelovedbeloved ; sweetheartfriendlovermale friendmale friend ; friendsweetheart
شاعری
- اے دوست کوئی مجھ سا رسوا نہ ہوا ہوگا
دشمن کے بھی دشمن پر ایسا نہ ہوا ہوگا - نیرنگِ حسن دوست سے کر آنکھیں آشنا
ممکن نہیں وگرنہ ہو دیدار ایک طرح - شب اُس کے کوچہ میں جاتا ہوں اس توقع پر
کہ ایک دوست ہے واں خواب پاسباں میری - اے دوست ہم نے ترکِ تعلق کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی - حضورِ دوست بھی آنسو نکل ہی آتے ہیں
کچھ اختلاف کے پہلو نکل ہی آتے ہیں - دشمنِ جاں ہی سہی‘ دوست سمجھتا ہوں اُسے
بددعا جس کی مجھے بن کے دعا لگتی ہے - سودائے عشق اور ہے‘ وحشت کچھ اور شے
مجنوں کا کوئی دوست فسانہ نگار تھا - وہ میرا دوست ہے سارے جہاں کو ہے معلوم
دغا کرے وہ کسی سے تو شرم آئے مجھے - الگ الگ سہی دنیا کا اور دوست کا غم
کبھی یونہی ذرا دیکھو انہیں ملا کر بھی - بکھروں گا ایک بار تو نہ آسکوں گا ہاتھ
اے دوست احتیاط سے ٹھوکر لگا مجھے!
محاورات
- آپ کی دوستی کچے سوت کا ڈورا ہے
- آتش دوست دشمن نداند
- آگ اور روئی کی کیا دوستی
- آگ پھوس ایک جگہ کیسے رہ سکتے ہیں۔ آگ پھوس کا کیا ساتھ۔ آگ پھوس کی دوستی کیسی۔ آگ پھوس میں بیر ہے
- آگ روٹی کی کیا دوستی
- آنکھ بچی مال دوستوں کا۔ آنکھ پھری مال یاروں کا
- آنکھیں ذرا سی جھپکیں اور مال دوستوں کا
- ایسی ہنسی اچھی نہیں جس سے دوستی میں فرق آئے
- بادوستاں تلطف بادشمناں مدارا
- بر دوستی دوستان اعتماد نیست تابہ تملق دشمناں چہ رسد