دوسری کے معنی

دوسری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دُوس + ری }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ صفت عددی |دوسرا| کی |ا| حذف کر کے |ی| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٤ء سے "انیس، مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دو دفعہ ہل چلانا","دوسری تاریخ","دیکھئے: دوسرا","وہ زمین جس پر دو دفعہ ہل چلایا گیا ہو"]

دُوسْرا دُوسْری

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

دوسری کے معنی

١ - دوسرا کی تانیث، ایک کے بعد کی۔

"وہ بھوکا دوسری روٹی کھا کر بھی وہاں سے نہ ہٹا۔" (١٩٨٥ء، روشنی، ١٤)

٢ - اور، دیگر۔

 خورشید و ماہ ہو نہیں سکتے ترا جواب یہ بات دوسری ہے کہ ہیں آسمان پر (١٩١٠ء، تاج سخن، ٧٨)

دوسری کے جملے اور مرکبات

دوسری طرف, دوسری شادی, دوسری بات

دوسری english meaning

Secondanotherothernextfollouringduplicateequalfollowingmatchoutside (person)outsidersecondsqueezing instep (mother etc.)

شاعری

  • ایک حالتِ ناطاقتی میں
    جرمن شاعر گنٹر گراس کی نظم IN OHNMACHT CEFALLEN کا آزاد ترجمہ
    جب بھی ہم ناپام کے بارے میں کچھ خبریں پڑھتے ہیں تو سوچتے ہیں
    وہ کیسا ہوگا!
    ہم کو اس کی بابت کچھ معلوم نہیں
    ہم سوچتے ہیں اور پڑھتے ہیں
    ہم پڑھتے ہیں اور سوچتے ہیں
    ناپام کی صورت کیسی ہوگی!
    پھر ہم ان مکروہ بموں کی باتوں میں بھرپور مذمّت کرتے ہیں
    صبح سَمے جب ناشتہ میزوں پر لگتا ہے‘
    ُگُم سُم بیٹھے تازہ اخباروں میں ہم سب وہ تصویریں دیکھتے ہیں
    جن میں اس ناپام کی لائی ہُوئی بربادی اپنی عکس نمائی کرتی ہے
    اور اِک دُوجے کو دِکھا دِکھا کے کہتے ہیں
    ’’دیکھو یہ ناپام ہے… دیکھو ظالم اس سے
    کیسی کیسی غضب قیامت ڈھاتے ہیں!‘‘
    کچھ ہی دنوں میں متحرک اور مہنگی فلمیں سکرینوں پر آجاتی ہیں
    جن سے اُس بیداد کا منظرص کالا اور بھیانک منظر
    اور بھی روشن ہوجاتا ہے
    ہم گہرے افسوس میں اپنے دانتوں سے ناخن کاٹتے ہیں
    اور ناپام کی لائی ہوئی آفت کے ردّ میں لفظوں کے تلوے چاٹتے ہیں
    لیکن دُنیا ‘ بربادی کے ہتھکنڈوں سے بھری پڑی ہے
    ایک بُرائی کے ردّ میں آواز اُٹھائیں
    اُس سے بڑی اِک دوسری پیدا ہوجاتی ہے
    وہ سارے الفاظ جنہیں ہم
    آدم کُش حربوں کے ردّ میں
    مضمونوں کی شکل میں لکھ کر‘ ٹکٹ لگا کر‘ اخباروں کو بھیجتے ہیں
    ظالم کی پُرزور مذمّت کرتے ہیں
    بارش کے وہ کم طاقت اور بے قیمت سے قطرے ہیں
    جو دریاؤں سے اُٹھتے ہیں اور اّٹھتے ہی گرجاتے ہیں

    نامَردی کچھ یوں ہے جیسے کوئی ربڑ کی دیوارووں میں چھید بنائے
    یہ موسیقی‘ نامردی کی یہ موسیقی‘ اتنی بے تاثیر ہے جیسے
    گھسے پٹے اِک ساز پہ کوئی بے رنگی کے گیت سنائے
    باہر دُنیا … سرکش اور مغرور یہ دُنیا
    طاقت کے منہ زور نشے میں اپنے رُوپ دکھاتی جائے!!
  • تیری آنکھوں سی، دوسری آنکھیں
    شاید ہوں گی کبھی ‘ پر آج‘ نہیں
  • حُسنِ ازل کی جیسے نہیں دوسری مثال
    ویسا ہی بے نظیر ہے اُس کا خیال بھی!
  • دوسری کوئی لرکی زندگی میں آئے گی
    کتنی دیر لگتی ہے اس کو بھول جانے میں
  • میزبان کی دیکھتی ہے آنکھ جب بدلی ہوئی
    واں سے اٹھ کر دوسری جا ڈھونڈھتی ہے میہمان
  • بولا وہ کہ ہے یہ دوسری بات
    کیونکر میں جھٹا لوں آپ کی بات
  • کریں نہ سیدھی نگاہ دوسری سلام علیک
    ہے اب کے یاروں کی یہ جھرجھری سلام علیک
  • چیری ہیں اس کی اربسی رمبھا و رادھکا
    پربھو نے پھر بنائی نہیں ویسی دوسری
  • چیری ہیں اس کی اربسی رمبھا و رادھکا
    پر بھونے پھر بنائی نہیں ویسی دوسری
  • ایک بیٹی ہے دوسری ہے بہن
    ٹانگ کو کھولوں اپنی‘ لاجوں مروں

محاورات

  • اپنا ٹینٹ تو دیکھو‘ پیچھے ہی دوسری کی پھلی نہارنا
  • ایک آنکھ پھوٹتی ہے تو دوسری پر ہاتھ رکھتے ہیں
  • ایک آنکھ پھوٹتی ہے تو دوسری پر ہاتھ رکھتے ہیں۔ ایک آنکھ پھوٹ جاتی ہے تو دوسری کی خیر مناتے ہیں
  • ایک تو پدنی تھی ہی گھر دوسری آئی ڈولی چڑھ
  • ایک سانس میں کچھ دوسری سانس میں کچھ
  • ایک میرے گھر انا دوسری رونا
  • دوسری ‌بات ‌
  • دوسری ‌بات ‌نہ ‌ہونا
  • دوسری بات دوسرے کہتے ہیں
  • یہ بات دوسری ہے

Related Words of "دوسری":