دوش بدوش کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Dosh badosh meanings and details

دوش بدوش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دوش (و مجہول) + بَدوش (و مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ |دوش| کی تکرار کے درمیان |ب| بطور حرف جار لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٣٩ء سے "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اتفاق کے ساتھ","پيٹھ کا بالائي حصہ","دھکا دینا","ساتھ ساتھ","شانہ بشانہ","شراکت کرکے","وہ جوڑ جِس سے اِنسان کا بازو جِسم سے ملتا ہے","کندھے پر اٹھانا","کندھے سے کندھا ملا کر","کندھے کی"]

اسم

متعلق فعل

دوش بدوش کے معنی

١ - کاندھے سے کاندھا ملاتے ہوئے؛ شریک رہ کر۔

"تاریخی شعور، عمرانی شعور، شعری شعور سب دوش بدوش چل رہے ہیں" (١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٣٢)

٢ - جنازہ کو کاندھے پر رکھ کر لے جانے کے لیے بھی بولتے ہیں۔ (نور اللغات)

"وہ وقت دور نہیں کہ یہی سبک مایہ اور نوخیز زبان السنۂ عالم کے دوش بدوش نظر آئے گی۔" (١٩٨٥ء، روایت اور فن (ترجمہ)، ٣٩)

٣ - برابر، ہمسر، مقابل، ساتھ ساتھ۔

"پاکستان. مغرب میں افغانستان اور ایران کی سرحدوں کے دوش بدوش ہے۔" (١٩٧٨ء، پاکستان کا معاشی اور تجارتی جغرافیہ، ١)

٤ - متصل، ملا ہوا، پیوستہ۔

دوش بدوش or Dosh badosh english Translation

shoulderto shoulderto smuggle dutiable goods

محاورات

  • دوش بدوش
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!