دونوں کے معنی

دونوں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دو (و مجہول) + نوں (و مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |دون| کے ساتھ |ون| بطور لاحقۂ جمع لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ہر دو","ہر دو"]

دُون دونوں

اسم

صفت عددی

دونوں کے معنی

١ - ہر دو۔

"صورت اور معنی دونوں کے لحاظ سے اصل آریائی مادے م ن یا men سے قریب ترین لفظ کوئی ہے تو یہی ہے۔ (١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ١٠)

دونوں english meaning

the twobothboth of them(see under دو ADJ. & N.M. *)both ; both of ; both thelag beinnd ; keep backthe twainthe two ; the two of

شاعری

  • ساعد سیمیں دونوں اُس کے ہاتھ میں لاکر چھوڑ دیئے
    بھولے اُس کے قول و قسم پر ہائے خیال خام کیا
  • اک رہا مژگاں کی صف مین ایک کے ٹکڑے ہوئے
    دل جگر جو میر دونوں اپنے غمخواروں میں تھے
  • رونا آنکھوں کا رویئے کب تک
    پھوٹنے ہی کے باب ہیں دونوں
  • ہے تکلف نقاب وے رخسار
    کیا چھپیں آفتاب ہیں دونوں
  • تن کے معمورہ میں یہی دل و چشم
    گھر تھے دو سو خراب ہیں دونوں
  • کچھ نہ پوچھو کہ آتش غم سے!
    جگر و دل کباب ہیں دونوں
  • سو جگہ اُس کی آنکھیں پڑتی ہیں
    جیسے مستِ شراب ہیں دونوں
  • پاؤں میں وہ نشہ طلب کا نہیں
    اب تو سرمستِ خواب ہیں دونوں
  • ایک سب آگ ایک سب پانی
    دیدۂ و دل عذاب ہیں دونوں
  • بحث کا ہیکو لعل و مرجاں سے
    اُس کے لب ہی جواب ہیں دونوں

محاورات

  • ادھار دیوے دونوں کھووے
  • اندھا گرو بہرا چیلا مانگے ہڑ دے بہیڑا (یا) اندھا گرو بہرا چیلا دونوں نرک میں ٹھیلم ٹھیلا
  • اندھا گرو بہرا چیلا مانے ہڑدے بہیڑا۔ اندھا گرو بہرا چیلا دونوں نرک میں ٹھیلم ٹھیلا
  • بامن بیٹا لوٹے پوٹے مول بیاج دونوں گھوٹے
  • بھوکے نے بھوکے کو مارا (کی ماری) دونوں کو غش آگیا
  • پانڈے جی دونوں دونوں سے گئے‘ حلوہ ملا نہ مانڈے
  • پانڈے دونوں دین سے گئے (حلوا ملا نہ مانڈے)
  • پانی بادھا ناؤ میں گھر میں بادھا دام دونوں ہاتھ الیچئے یہ ہی سہانا کام
  • پگڑی دونوں ہاتھوں سے تھامی جاتی ہے
  • پنڈت اور مشالچی دونوں الٹی ریت اور دکھاوے چاندنی آپ اندھیرے بیچ

Related Words of "دونوں":