دوپٹا کے معنی

دوپٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دو (و مجہول) + پَٹ + ٹا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم صفت |دو| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم |پٹ| لگا کر |الف| بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دوپٹ کی چادر","عورتوں کی ایک قسم کی اوڑھنی۔ آج کل اسے دوپٹ کا نہیں بنایا جاتا۔ چوڑے عرض کا باریک کپڑا استعمال ہوتا ہے","لغوی معنی دوپاٹ کا چادرا","وہ چادر جو مرد کمر میں باندھتے یا کندھوں پر ڈالتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

دوپٹا کے معنی

١ - عورتوں کی ایک طرح کی اوڑھنی، چادر۔

 جو میرے سر سے دوپٹہ نہ ہٹنے دیتا تھا اسے بھی رنج نہیں میری بے ردائی کا (١٩٧٧ء، خوشبو، ١٣٠)

٢ - وہ چادر جو مرد کمر میں باندھتے یا کندھوں پر ڈالتے ہیں۔

"حافظ جی کے پاس جاتا ہے تو انگرکھا اور دوپٹہ اتار کر رکھ جا۔" (١٨٦٨ء، مراۃ العروس، ٦٩)

٣ - پگڑی، پٹکا۔

"شاہ موصوف . بانکوں کی طرح دوپٹا سر پر ٹیڑھا ہی باندھتے تھے۔" (١٨٨٠ء، آب حیات، ١١٣)

دوپٹا english meaning

stole

شاعری

  • تم نے میرا اوڑھا دوپٹا ، ہے یہ دوگانا بات کڈھب
    لگتا ہے اس میں دونوں کو بٹا ہے یہ دوگانا بات کڈھب
  • سر سے ڈھلکا ہوا دوپٹا ہے
    زیست پر عاشقوں کی بٹا ہے
  • دوپٹا پائجامہ کرتی انگیا
    پہن تو معرفت کی کرکے بخیا
  • دوپٹا چاندنی کا اوڑ جوتو صحن میں نکلے
    عجب کیا چادر مہ ہو عیاں دامان و پلے سے
  • اوڑھے لپیٹے سوتا تھا وہ غیرت قمر
    موں نے دوپٹا کھینچ کے چہرے پہ کی نظر
  • کس شوخ بد مزاج سے وصلت ہوئی نصیب
    لتے لیے مرے جو دوپٹا مسک گیا
  • سنو اے جان صاحب کل میں نوچندی کو جاؤں گی
    چنا جائے دوپٹا پائجامہ بھیجو اّتو کو
  • جب شعر ہمارے سنتی تھی
    خاموش دوپٹا چنتی تھی
  • سر سے دوپٹا اوڑھے ہیں وہ جالی لوٹ کا
    صیاد نے یہ جال بچھایا ہے جال پر

Related Words of "دوپٹا":