دھندلا کے معنی
دھندلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُھنْد (ن غنہ) + لا }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم کیفیت |دھند| کے ساتھ |لا| بطور لاحقہ فاعلی بڑھانے سے |دھندلا| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے نور","جس میں چمک نہ ہو","دکھاوا درد و غم کا","دھواں سا","غبار آلود","غیر شفاف","کم چمکیلا"]
دھوم+اندھ دُھنْدْلا
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : دُھنْدْلی[دُھنْد (ن غنہ) + لی]
- واحد غیر ندائی : دُھنْدْلے[دُھنْد (ن غنہ) + لے]
- جمع : دُھنْدْلے[دُھنْد (ن غنہ) + لے]
دھندلا کے معنی
"اچانک انکا چہرہ دھندلا ہو گیا شاید بارش تیز ہو گئی تھی۔" (١٩٨٠ء، دائروں میں دائرے، ١٥٢)
آنکھوں میں تاریک اجالا، دھندلا اور مدھم اور دور کہیں روتی آوازوں کا ماتم (١٩٦٦ء، زرد آسمان، ٥٧)
شہر سے دور اِک خرابے میں ایک دھندلا چراغ روشن ہے (١٩٨٤ء، سمندر، ٥٣)
"دوسرے ہی لمحے میں اُسے ایک دھندلا سا چہرہ دِکھائی دینے لگا جس کے گرد دوپٹا لپٹا ہوا تھا۔" (١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٤٧)
"ہماری موجودہ سیاسی مشینری مختلف قوموں اور جماعتوں کے کشاکش اقتدار کے ذریعے دھندلا کر دیتی ہے۔" (١٩٨٥ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٦٠)
دھندلا کے مترادف
میلا
اندھا, اندھیر, اندھیرا, تاریک, تیرہ, حیلہ, دغا, دھوکا, فریب, گدلا, ماند, مکر, ناصاف, نامصفا
دھندلا english meaning
Hazymistybabblerdim ; (see under دھند *)dullflattererfoggymisty ; hazyremuneration for it
شاعری
- دنیا کی کسی چھاؤں سے دھندلا نہیں سکتا
آنکھوں میں لئے پھرتے ہیں جو خوابِ سحر ہم - وقت کی گود میں دھندلا گئے روشن چہرے
ہر خوشی درد کے پہلو میں پلا کرتی ہے - عکس بنے کیسے؟ دھندلا ہے درپن
زیرِ آب ہوئے خوابوں کے مسکن - ’’آج‘‘ جس آئینے میں دھندلا ہو
عکس کل کا دِکھا نہیں سکتا - دھندلا دھندلا افق کھوگیا ہے کہیں
دیوداروں کے جھنڈوں کے پھیلاؤ میں - ہوتا ہےدل کا آئینہ دھندلا کچھ اس قدر
عکس اُس کے نور کا نہیں ہوتا ہے جلوہ گر - ماضی کی تصویریں مت دیکھو
تم ان کو دھندلا دھندلا پاؤ گے - بدلی کے ٹکڑے نے نظارہ دھندلا دیا
جیسے انکساف میں چاند کا سایہ ہوا
محاورات
- جیتے کے خون میں ہیرا دھندلا ہوتا ہے