دھوبی کے معنی

دھوبی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دھو (و مجہول) + بی }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل لفظ |دھوت| سے اردو قاعدے کے تحت ماخوذ مصدر |دھونا| سے حاصل مصدر |دھوب| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ اسمیت بڑھانے سے |دھوبی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["Laundriman: پرانے وقتوں میں بعض اشخاص بشمول ان کے بیوی بچوں کے امراء اور زمینداروں/جاگیرداروں اور رؤسا کے کپڑوں کو دھونے کے لئے رکھے جاتے تھے۔ اسی طرح اس پیشہ میں منسلک افراد فوج اور پولیس وغیرہ میں بھی ہر جگہ بھرتی کئے جاتے تھے اور آج بھی یہ عمل جاری وساری ہے۔ چنانچہ بعض برادریاں اس پیشہ سے مستقل بنیادوں پر منسلک ہوگئیں اور نسل درنسل اسی کام کو سرانجام دے رہی ہیں۔ یہ دراصل نچلی ذات کے افراد ہوتے ہیں۔ مستقل ایک پیشہ کو اختیار کرنے کی بناء پر یہ پیشہ بھی ذات کی علامت بن گیا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خواہ وغیرہ میں جگہ جگہ یہ لوگ سکونت پذیر ہیں","اس ذات کا ایک فرد","ایک ذات","جامہ شو","جس کا پیشہ کپڑے دھونا ہو","کپڑا دھونے والا آدمی","کپڑے دھونے والا شخص"]

دھوت دھوبی

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : دھوبَن[دھو (و مجہول) + بَن]
  • جمع غیر ندائی : دھوبِیوں[دھو (و مجہول) + بِیوں (و مجہول)]

دھوبی کے معنی

١ - کپڑے دھونے والا شخص جس کا پیشہ کپڑے دھونا ہو۔

"اب نیا دھوبی آیا کھیدوں کلپ چڑھایا۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ٧)

٢ - [ مجازا ] دھونے والی چیز۔

"مینہ کا پانی ہوا کا دھوبی مشہور ہے۔" (١٨٩٠ء، جغرافیۂ طبیعی، ٥٢:١)

دھوبی کے جملے اور مرکبات

دھوبی پاٹ, دھوبی سوڈا, دھوبی گھاٹ, دھوبی کا کتا, دھوبی کاچ

دھوبی english meaning

A washer man(same as تریسٹھ ADJ. & N.M. * )washerman ; launderer

شاعری

  • کہ کنجڑے بھٹارے و دھوبی حجام
    بھڑائی بہشتی لہار کیے آ سلام
  • دھوبی قصائی سقے تو ہیں کھنڈ گارہے
    اور راجپرت اپنا ہی آلہا سنا رہے
  • کتوں کی جستجو میں ہوا روڑا باٹ کا
    دھوبی کا کتا ہے کہ نہ گھر کا نہ گھاٹ کا
  • ہم آپ کے فن کے گاہک ہوں خام ہمارے ہوں غائب
    سب کام مشینوں ہی سے چلے دھوبی نہ رہے نائی نہ رہے
  • سفید سا لو تمیں گئے پر میں دھوبی کیاں دھلائی نیں
    ووہی میلی چکٹ ہوئی یوں جیوں کالی کاٹ کی چادر
  • بیل انڈو ایک دھوبی پاس تھا
    اوس پہ لادی تھا وہ دایم لادتا
  • نہ گزرا تھا پورا ابھی ایک سال
    کہ دھوبی سے بس جن دیا ایک لال
  • دھولا ناسک دھوبی کیاں ہو ہوی پشواز تو میلی
    ہو اتھا پیر ہن بھاری جو پیوند چھڑ کے ادھم کا
  • بنی پھرتی تھی دھوبی کا چھیلا
    ایک کپڑا جو اجلا اک میلا
  • آپ کی گاین کی کیا تعریف کیجے واہ واہ
    کوئی دھوبی گھاٹ پر جس روپ گاتا ہووے کھنڈ

محاورات

  • بامن ناچے دھوبی دیکھے
  • بگلا بھی دھوبی کا بھائی ہے
  • بگڑ میں بگڑ تین گھر تیلی دھوبی نائی
  • پریت نہ جانے جات کجات۔ نیند نہ جانے ٹوٹی کھاٹ۔ بھوک نہ جانے باسی بھات۔ پیاس نہ جانے دھوبی گھاٹ
  • جل سے اگنی بجھت ہے۔ جل برست ٹھنڈ ہو۔ جل سے دھوبی میل کو دور کرت ہے دھو
  • جہاں نہ جا کو گن لہے۔ تہاں نہ تاکو تھاؤں۔ دھوبی بس کر کیا کرے۔ دگمبر کے گاؤں
  • چارجات گانویں ہڑبونگ۔ اہیر دفالی دھوبی ڈوم
  • دھوبی بیٹا جل میں رہے گندی مچھلی کھائے
  • دھوبی بیٹا چاند سا سیٹی اور پٹاک
  • دھوبی پر (سے) بس نہ چلے گدھی کے کان امیٹھے( کاٹے) دھوبی پر بس نہ چلا گدھیا کے کان مروڑے

Related Words of "دھوبی":