دھڑکن کے معنی

دھڑکن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَھڑ + کَن }

تفصیلات

iپراکرت الاصل لفظ |دڈھک| سے ماخوذ مصدر |دھڑکنا| سے حاصل مصدر |دھڑکن| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "ایامٰی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اختلاج قلب","بے تابی","بے چینی","بے قراری","بے کلی","حرکتِ قلب","حرکت نبض","دھک دھک","ہول دل","ہولِ دل"]

دڈھک دَھڑْکَن

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : دَھڑکَنیں[دَھڑ + کَنیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : دَھڑْکَنوں[دَھڑ + کَنوں (و مجہول)]

دھڑکن کے معنی

١ - (دل کی) حرکت یا حرکت کرنے کی آواز۔

"١٩٣٨ء کے عبد بھی چند نام ایسے ضرور نظر آتے ہیں جن کا تعلق اپنے معاشرے سے دل اور اس کی دھڑکن جیسا رہا ہے۔" (١٩٧٠ء، برشِ قلم، ٩٩)

٢ - بے قراری، بے چینی، اضطراب۔

"اس کے دل میں دھرکن بھی ہے کہ کہیں یہ روداد سچ نکلی ہے تو وہ کیسے رام دلاری کو منہ دکھائے گی۔" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ١٤٢)

٣ - اختلاجِ قلب، ہولِ دل، خفقان۔

"مجھ کرموں بندی کو دھڑکن کا مرض، پہلے ہی کی خفاقانی دیوانی۔" (١٩٢٨ء، پسِ پردہ، ٣٩)

دھڑکن کے مترادف

پھڑک

اختلاج, اضطراب, پھڑک, ترپ, تڑپ, دھڑک

دھڑکن english meaning

heart beatrecite (without) singing

شاعری

  • جس کی پوریں دل کی اک اک دھڑکن گنتی ہیں
    جس کو ہم نے خدا گردانا‘ جانے کیسا ہو
  • فاصلہ قرب بنا‘ قرب بھی ایسا کہ مجھے
    دل کی دھڑکن ترے قدموں کی صدا لگتی ہے
  • دل کی دھڑکن میں توازن آچلا ہے خیر ہو
    میری نظریں بجھ گئیں یا تیری رعنائی گئی
  • دونوں جھوٹے ہیں ساجن اور ساون
    آہٹ کس کی ہے تیز ہوئی دھڑکن
  • پتہ ملنا تو بے چینی کا آساں دل کی دھڑکن سے
    مگر زیبا نہیں چھپ کر پرایا راز سن لینا
  • فریبِ آرزو کی سہل انگاری نہیں جاتی
    ہم اپنے دل کی دھڑکن کو تیری آواز پا سمجھے

محاورات

  • جان دھڑکن میں ہونا۔ جان دھکدھکی میں اٹکنا
  • چھاتی دھڑکنا
  • رہ رہ کے دل دھڑکنا

Related Words of "دھڑکن":