دھیرے کے معنی

دھیرے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِھی + رے }

تفصیلات

١ - آہستہ، چپکے۔, m["سَنگَر کی جمع دیکھیے سَنگَر"]

اسم

متعلق فعل

دھیرے کے معنی

١ - آہستہ، چپکے۔

دھیرے کے جملے اور مرکبات

دھیرے دھیرے, دھیرے سے

شاعری

  • زینۂ ذات کا سفر اور میں
    دھیرے دھیرے اُتر رہا ہوں میں
  • ایک اور دھماکہ ہونے تک

    بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
    اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
    ایک ہی پَل میں
    اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
    ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
    اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
    ساری شامیں کھو جاتی ہیں
    لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
    انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
    جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
    مرنے والے مرجاتے ہیں
    جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
    لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
    اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
    اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
    جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
    ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
    تاکہ وژیول سَج جائے اور
    اعلیٰ افسر
    اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
    ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
    یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
    اُن سے پہلے آپہنچے
    پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
    اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
    حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
    دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
    مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
    سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
    اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
    زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
    حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
    اپنے فرمودات کے اندر
    کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
    خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
    گرجا برسا کرتے ہیں
    اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
    خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
    اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
    اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
    خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
    سب کچھ بُھول کے سونے تک!
    ایک اور دھماکہ ہونے تک!!‌‌‌‌‌‌‌‌‌
  • درختوں کی یہ چھالیں بھی اتر جائیں گی پتے کیا
    یہ دنیا دھیرے دھیرے ایک دن پھر سے جواں ہوگی
  • راکھ ہوئیں آنکھوں کی شمعیں آنسو بھی بے نور ہوئے
    دھیرے دھیرے میرا دل پتھر سا ہوتا جاتا ہے

محاورات

  • آنکھ چوپٹ اندھیرے نفرت
  • اندھیرے گھر میں (ڈھینگر ناچے) سانپ ہی سانپ
  • اندھیرے گھر کا اجالا
  • اندھیرے میں تیر چلانا / اندھیرے میں چاند ماری کرنا
  • اندھے کو اندھیرے میں بہت دور کی سوجھی
  • پنڈت اور مشالچی دونوں الٹی ریت اور دکھاوے چاندنی آپ اندھیرے بیچ
  • حقہ چار وقت اچھا ‌سو ‌کے منہ دھو کے کھا کے نہا کے اور چار وقت برا آندھی میں اندھیرے میں بھوک میں دھوپ میں
  • گڑ ‌کھائے ‌گی ‌تو ‌اندھیرے ‌میں ‌آئے ‌گی
  • ماسے بھر کی چار کچوری کھر ماما سے ڈھائی کا، گھر میں روویں بہن بھانجی باہر رووے نائی کا،دیرے دھیرے جیموں پنچوں دیکھو گجب کھدائی کا،لالہ جی نے بیاہ رچایا لہنگا بیچ لگائی کا
  • مندرماں سہی سانچ سے راکھو دیپک بال، سانجھ اندھیرے بیٹھنا ہے اتی بھونڈی چال

Related Words of "دھیرے":